آب جو
Access Options
Citation Options
Download Citationاختر الایمان اردو نظم کے بہت بڑے شاعر ہیں۔ انہوں نے اردو نظم کو خاص لہجہ و لفظیات سے آراستہ کیا۔ زیر نظر ان کا مجموعہ آب جو" ہے۔ اس مجموعے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایک " تاریک سیارہ سے پہلے " اور دوسرے " تاریک سیارہ کے بعد"۔ پہلے حصے میں ۲۴ نظمیں ہیں جبکہ دوسرے حصے میں ۲۵ نظمیں ہیں۔ پہلے حصے میں مصنف کی ایک سابق کتاب "گرداب "کی بیشتر نظمیں شامل ہیں۔ غالباً گرداب دستیاب نہ ہونے کے سبب ایسا کیا گیا ہے ۔ پہلے حصے کی نظموں میں نئے موضوعات اور نئے فکری عناصر کو رائج کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔ دوسرے حصے کی نظموں میں الفاظ و مفاہیم میں انفرادیت کی کوشش ہوئی ہے۔ ظاہر ہے اس کوشش کی وجہ سے گاہے بگاہے مفاہیم میں کچھ پیچیدگی بھی پیدا ہوئی ہے ۔ ہوسکتا ہے اس کو سمجھنے کے لئے قاری کو اپنے ذہن پر کچھ زور دینا پڑے پھر معانی تک رسائی مل سکے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اصل مفاہیم کو پانے کے لئے نظم کو مکرر پڑھنا پڑے۔ البتہ اتنا ضرور ہے کہ جس قاری نے اس کے مفاہیم کو پالیا تو اسے یہ سمجھنے میں دیر نہیں لگے گی کہ سماج میں سیاسی ، معاشی اور اخلاقی قدروں میں بدلاو نے کیا رخ اپنایا ہے اور دور حاضر کا سماجی رنگ کیا ہے۔
Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |