Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > بشارت

بشارت


Book Informaton

Author

اظہار اثر

Year of Publication

1975

Publisher

انعام بک ڈپو، دہلی

City of Publication

Delhi (City), Other (District), Other (State), India (Country)

Pages

130

Language

ur

ARI Id

1678419675028


Find on

World Cat

Internet Archive


This page has been accessed 1 times.
Access Options
Citation Options
Download Citation

اظہار اثر پہلے ایسے ادیب ہیں جنہوں نے اردو میں تسلسل کے ساتھ سائنسی فکشن لکھاہے۔ ’آدھی زندگی‘ ’مشینوں کی بغاوت‘ اور ’بیس ہزار سال بعد‘ جیسے سائنسی ناول لکھ کر انہوں نے اردو میں سائنسی فکشن کی روایت کو مضبوط کیا۔ ان کی شاعری بھی ان کے خیال اور فکر کی اسی جہت کو نمایاں کرتی ہے، اس میں سائنسی علم و آگہی سے حاصل ہونے والی بصیرت کے نقوش ملتے ہیں۔ اظہار اثر کرت پور بجنور میں 15 جون 1927 کو پیدا ہوئے تھے۔ میٹرک تک تعلیم حاصل کی اور تلاش معاش میں لگ گئے۔ دہلی میں رہ کر ایک لمبے عرصے تک آزادانہ طور پر صحافتی خدمات انجام دیتے رہے۔ ’بانو‘ اور ’چلمن‘ جیسے رسالوں کی ادارت کی۔ ’ہم قلم‘ کے نام سے ایک پندرہ روزہ ادبی رسالہ جاری کیا اور ایک ڈائجسٹ بھی نکالا۔ اظہار اثر کے جاسوسی، سائنسی اور عوامی پسند کے موضوعات پر مشتمل ناولوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔  15 اپریل 2011 کو انتقال ہوا۔