Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی محمد اسمٰعیل میرٹھی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی محمد اسمٰعیل میرٹھی
ARI Id

1676046599977_54337769

Access

Open/Free Access

Pages

37

مولوی محمد اسمٰعیل میرٹھی

            بقول علامہ مرحوم، مولانا حالی کے بعد کسی نے سننے کے لائق کچھ کہا ہے، تو وہ مولوی محمد اسمٰعیل صاحب میرٹھی ہیں، افسوس کہ دوسرا حالی بھی اس مہینہ ہماری دنیا سے رخصت ہوگیا، مرحوم کا سہل و رواں کلام ہمارے بچوں کا ابتدائی سبق تھا، وہ اپنی پیرانہ سالی کی مرتعش زبان سے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اس پیار سے سمجھاتے تھے کہ وہ نصیحت کی گرانباری کو کھلونا سمجھ کر اٹھا لیتے تھے، افسوس کہ یہ کھلونے بنانے والا بھی اب نہ رہا، سرکاری خدمت سے گوشہ نشین ہوکر وہ ہمہ تن علمی خدمات میں مصروف ہوگئے تھے، تدوین کلام خسرو کے سلسلہ میں قران السعدین کی تقریظ و تحشیہ سے فارغ ہوکر حیات خسرو کی ترتیب میں مصروف تھے، اس کے علاوہ قواعد اردو اور لغات اردو کی تکمیل کا کام شروع ہورہا تھا، جو افسوس کہ ناتمام رہا، میرٹھ میں ایک مدرسہ بنات المسلمین بھی آپ کے اعمال حسنہ کی یادگار ہے۔ (سید سليمان ندوی، نومبر ۱۹۱۷ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...