Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شیخ ولایت علی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شیخ ولایت علی
ARI Id

1676046599977_54337776

Access

Open/Free Access

Pages

40

شیخ ولایت علی

(سجاد انصاری)

            شیخ ولایت علی مرحوم بی۔اے، ال ال، بی ہمارے ان نوجوانوں میں تھے جن سے قوم کو اپنی جوان بختی کی امید تھی، تعلیم جدید کی اعلیٰ لیاقت کے ساتھ ان کا مشرقی اخلاق و معاشرت عجیب و دلکش تھا ان کی شیریں گفتاری، جس میں سادگی اور ظرافت کا نمک ملا ہوتا تھا، ان کے ہم بزم دوستوں کے لئے عجیب نعمت تھی اور ان کی پر بہار انشا پردازی جس سے کامریڈ اور نیوایرا کے صفحات گل ریز رہتے تھے ہمیشہ کے لئے خزاں رسیدہ ہوگئی، وہ ان لوگوں میں تھے جو حوادث زمانہ اور سختی ہائے ایام کا خندہ جبینی اور ہنسی خوشی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں، ان کی آزاد روی اور حریت فکری خطرہ کی ہر قید و بند سے بے پروا تھی اور ماہوار وسیع آمدنی کے مالک تھے لیکن ان کے کام دوہن اور جان و تن کے لئے وہ بیگانہ چیز تھی، وہ حقیقت میں مجالس قومی فقرائے وطن اور احباب و اعزہ کا حق تھی، غفرلہ اﷲ و رحمہ، جناب سجاد انصاری کے ہم ممنون ہیں کہ ان کی نظم نے ہمارے ماتم کا فرض ادا کردیا۔ (سید سليمان ندوی)

اے پیکر ابنساطِ ہستی!

تو حسن تبسم جہاں تھا

اک صبح امید کی جھلک تھی

اک حرف پیام آسمان تھا

سیماب نشاط تھا سراپا

دیوانۂ عیش کامران تھا

تھیں دل میں بہار کی فضائیں

گو سامنے منظر خزاں تھا

ہر بات میں بذلہ سنجیوں سے

اک سحرِ تجلّی بیان تھا

تیرے اندازِ گفتگو میں

اک محشر حسن داستان تھا

تحریر کی دلفریبیوں میں

افسونِ بہار بوستان تھا

ﷲ رے مذاق نکتہ سنجی

گویا شاعر کا راز دان تھا

اک انجمن صفات تھا دل

حسن فطرت کی چیستان تھا

حریت صدق آشنا کا

سیماے غیور پر نشان تھا

کیونکر کرتا تو جبہہ سائی

بیگانۂ رسم آستان تھا

خوداری بے نیاز میں بھی

اک عالم بیخودی نہاں تھا

اخلاص کی خاکسار یوں میں

افسانۂ دورِ پاستان تھا

ایثار تھا غمگساریاں تھیں

ہر دل کے سکوت کی زبان تھا

تیرا مرنا تھا اک قیامت

ہر ایک ستمکش فغان تھا

ﷲ سے کس طرح گلہ ہو

یہ کیا اندازِ امتحان تھا

یہ غمکدہ فضائے گیتی

رہنے کے لئے ترے کہاں تھا

فردوس خلوص کا فرشتہ

اس فتنہ سر امین مہمان تھا

اب خلد میں نازشِ چمن ہے

سرمایۂ حسن انجمن ہے

(فروری ۱۹۱۹ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...