Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسر ہیکل

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسر ہیکل
ARI Id

1676046599977_54337780

Access

Open/Free Access

Pages

41

پروفیسر ہیکل

 

            ماہ اگست میں علمی دنیا کا سب سے بڑا حادثہ پروفیسر ہیکل کی وفات ہوا، پروفیسر موصوف ڈارون و ہکسلی کا ہمعصر، اور بہ لحاظ شہرت و وقعت ان کا ہمسر تھا۔ وفات کے وقت اس کی عمر ۸۵ سال سے متجاوز تھی، ہیکل کا وطن جرمنی تھا، لیکن اس کی عظمت تمام دنیا میں مسلّم تھی اور سائنس کی دنیا میں کوئی شخص اگر اس وقت استاذ الاساتذہ کی حیثیت رکھتا تھا، تو ہیکل تھا، اس کا اصلی مضمون بیالوجی (علم الحیات) تھا، جس میں، اسے متعدد اکتشافات و مجتہدانہ نظریات کا شرف حاصل ہے، لیکن اس کے علاوہ فلسفہ وغیرہ میں بھی اس کی تصانیف موجود ہیں۔ اس کی مشہور کتاب اردو میں بھی ’’معمائے کائنات‘‘ کے عنوان سے زیر ترجمہ ہے۔ (سید سليمان ندوی، اکتوبر ۱۹۱۹ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...