Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر مر سیر

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر مر سیر
ARI Id

1676046599977_54337781

Access

Open/Free Access

Pages

41

ڈاکٹر مرسیر

            ڈاکٹرمرسیر اس وقت انگلستان میں امراض عصبی و دماغی کے نہایت ممتاز ماہر تھے، جنون و متعلقات جنون پر ان کی متعدد تصانیف تھیں، نفسیات پر بھی وہ بعض اہم تصانیف کے مصنف تھے ان کا ایک خاص کارنامہ یہ ہے کہ ۱۹۱۲؁ء میں انھوں نے ’’نیولاجک‘‘ (جدید منطق) کے نام سے ایک ضخیم کتاب لکھی، جس میں ارسطو، مل، ہیگل وغیرہ کے متعارف نظامات منطق پر اعتراضات کی بھرمار کرکے انھوں نے اپنا ایک جدید نظام منطق پیش کیا، اس پر علمی حلقوں میں ایک غلغلہ برپا ہوگیا اور اب تک علمی رسائل میں برابر بحث و مناظرہ کا سلسلہ جاری رہا، ڈاکٹر موصوف نے دفعتہ ستمبر گزشتہ میں وفات پائی، ان کی وفات سے انگلستان کی بزم علمی کا ایک رکن رکین اٹھ گیا۔

(نومبر ۱۹۱۹ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...