Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر ڈی۔ اے ۔ اسمتھ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر ڈی۔ اے ۔ اسمتھ
ARI Id

1676046599977_54337784

Access

Open/Free Access

Pages

42

ڈاکٹر ڈی ، اے ، اسمتھ

            ماہ گذشتہ میں آکسفرڈ سے ڈاکٹر ڈی، اے، اسمتھ، ال، ڈی کی وفات کی خبر موصول ہوئی ۔ ڈاکٹر موصوف مشرقی علوم سے خاص شغف رکھتے تھے، اور تاریخ ہند کے ایک مستند عالم سمجھے جاتے تھے۔ تقریباً ۱۸۷۰؁ء میں وہ ہندوستان میں ایک سویلین کی حیثیت سے آئے تھے، اور صوبہ متحدہ کے مختلف اضلاع میں مختلف مناصب پر فائز رہ کر کوئی بیس سال ہوئے پنشن لے کر وطن واپس گئے۔ ہندوستان کے سی (۳۰) سالہ قیام میں وہ نادر سکہ جات، کتبات وغیرہ بیش بہا تاریخی مواد فراہم کرتے رہے اور ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد انھوں نے تاریخ ہند پر متعدد تصانیف شایع کیں، مثلاً اکبر اعظم، راجہ اشوک کا دورِ حکومت، وغیرہ جن میں سے بعض کتابیں ہندوستانی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ نصابِ درس میں بھی داخل ہیں، ان کی آخری ضخیم تصنیف ’’آکسفرڈ ہسٹری آف انڈیاــ‘‘ حال ہی میں شایع ہوئی تھی۔ رایل ایشیاٹک سوسائٹی نے تمغوں اور دیگر اعزازات سے ان کی علمی خدمات کا بار بار اعتراف کیا تھا۔ (مارچ ۱۹۲۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...