Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مسٹر گارنر

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مسٹر گارنر
ARI Id

1676046599977_54337785

Access

Open/Free Access

Pages

42

مسٹر گارنر

            مسٹر گارنر، جن کی وفات کی خبر حال میں شایع ہوئی ہے، ایک مشہور سیاح تھے، جنھوں نے سالہا سال افریقہ کے جنگلوں کی خاک چھانی تھی، آج سے تقریباً تیس سال قبل انھوں نے اس دعویٰ کا اعلان کیا تھا کہ بندروں میں بھی باہم ایک طریقہ کی گفتگو ہوتی ہے۔ ۱۸۹۲؁ء میں وہ مقام گیبون میں مقیم ہوئے، جہاں بندروں کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ صنف گوریلا کی بکثرت آبادی ہے، یہاں کئی مہینہ تک انھوں نے اپنے تئیں ایک بڑے قفس آہنی میں ایک چمپانزی کے ساتھ مقید رکھا، اور اس کے ذریعے سے بندروں کی باہمی ’’گفتگو‘‘ سنتے رہے، لیکن ان کے اس دعویٰ کو سائنٹفک حلقوں میں زیادہ مقبولیت نہ حاصل ہوئی، اور جمہور محققین کا فیصلہ اس وقت یہ ہے کہ نطق و گویائی کی قوت انسان کے لیے مخصوص ہے، جس میں بندر وغیرہ کوئی صنف حیوانات اس کی شریک نہیں۔

(اپریل ۱۹۲۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...