Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سر ہرمان دیبر

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سر ہرمان دیبر
ARI Id

1676046599977_54337786

Access

Open/Free Access

Pages

42

سر ہرمان دیبر

            سر ہرمان دیبر، جنھوں نے ۹۷ سال کی عمر میں وفات پائی ہے اور جن کے قواے جسمانی و دماغی آخر وقت تک پوری تندرستی کی حالت میں رہے، ان کی کتاب ’’طویل العمری‘‘ سے متعلق حال میں دوبارہ شایع ہوئی ہے، طویل العمری کے مختلف نسخے مختلف اشخاص نے تجویز کیے، لیکن سر ہرمان دیبر کے نزدیک اس کا راز صرف تین چیزوں میں شامل ہے، اولاً جسمانی محنت و ورزش، یعنی انسان کاہل نہ ہو، بلکہ تازہ ہوا میں کافی طور پر چلتا پھرتا رہے، دوسرے یہ کہ اپنی طبیعت کو قانع رکھے، قناعت کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ فکر و مایوسی اس کے پاس نہ آئے گی اور طبیعت بشاش رہے گی، تیسری اور سب سے اہم شرط یہ ہے کہ کھانے پینے میں بے اعتدالی نہ کرے، بلکہ ہمیشہ اعتدال ملحوظ رکھے، شرائط بالا کی پابندی کے ساتھ مصنف مرحوم کا دعویٰ ہے کہ ہر شخص انہی کی سی عمر و صحت حاصل کرسکتا ہے۔ (اپریل ۱۹۲۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...