Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > چھتری زمیندار

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

چھتری زمیندار
ARI Id

1676046599977_54337789

Access

Open/Free Access

Pages

43

چھتری زمیندار

            وسط اپریل گذشتہ میں بمقام بردوان ایک چھتری زمیندار نے ۶ بجے شام کو وفات پائی، متوفی کا تعلق چونکہ سورج بنسی خاندان سے تھا، اس لئے نعش شب میں نہیں جلائی جاسکتی تھی، دوسرے روز صبح سویرے متوفی کے ایک عزیز نے نعش کا فوٹو لیا، لیکن جب فوٹو تیار ہوا تو اس میں پانچ شکلیں اور بھی نظر آئیں، جن میں سے ایک شکل مرحوم کی زوجہ متوفیہ اور ایک مرحوم کے بچہ کی پہچانی گئی، جس کا مدت ہوئے انتقال ہوچکا ہے، باقی تین شکلیں بہت دھندلی آئی ہیں، ان کی شناخت نہ ہوسکی، بنگال کے اخبارات اس روایت کے ذمہ دار ہیں، اور بنگال کے سائنٹفک حلقوں میں اس خبر نے ایک خاص تحریک پیدا کردی ہے۔ (مئی ۱۹۲۰ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...