Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

راما نجم
ARI Id

1676046599977_54337790

Access

Open/Free Access

Pages

43

مسٹر رامانجم

            اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ریاضی دان ایک ہندوستانی تھا، مسٹر رامانجم کی بابت، جس کے کمالات ریاضیہ کا ذکر آج سے ٹھیک ایک سال قبل معارف میں آچکا ہے، بعض علماء فن کا خیال تھا کہ نیوٹن کے بعد سے دنیا میں اس دماغ کا ریاضی دان نہیں پیدا ہوا ہے اور اس کا تو سب کو اعتراف تھا کہ انھوں نے بعض وہ مسائل حل کردیئے جو پوری ایک صدی سے لاینحل چلے آرہے تھے، سخت افسوس ہے کہ ماہ گذشتہ میں اسی ہستی نے دق میں مبتلا ہوکر دنیا کو اپنے فیض سے ہمیشہ کے لئے محروم کردیا، مرحوم کا سن کل ۳۲ سال کا تھا۔

خوش درخشید ولے دولت مستعجمل بود

(جون ۱۹۲۰ء)

مدراس کے نامور ریاضی دان رامانجم کی خبر وفات کسی پچھلے معارف میں درج ہوچکی ہے، یورپ کے اعلیٰ علمی رسائل مدت تک ان کے ماتم میں سوگوار رہے، اور متعدد ماہرین فن کے قلم نے اس حادثہ عظیم پر علم و فن کی جانب سے فریضۂ تعزیت ادا کیا، کیمبرج یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر جی،ایچ، ہارڈی نے سائنٹفک ہفتہ وار نیچر میں جو تعزیت نامہ شائع کیا ہے، اس میں بار بار اس قسم کے فقرہ ملتے ہیں۔ ’’یہ بالکل یقینی ہے کہ مرحوم کی مہندسانہ فضیلت اعلیٰ ترین پایہ کی تھی اور وہ ایک استشنائی قوت فکر و اجتہاد کا شخص تھا‘‘۔ اس کے تقریباً بیس مقالات شائع ہوئے، جنھوں نے زمانۂ جنگ ہی میں تمام دنیائے ریاضیات کو اپنی جانب متوجہ کرلیا‘‘۔ اس کے پیش نظر صرف وہ مسائل تھے، جن تک معدددے چند افراد کی رسائی ہوسکتی ہے‘‘۔ اس کی قوت استنباط بالکل حیرت انگیز تھی، جس کی کوئی نظیر کسی یوروپین ریاضی دان میں میری نظر سے آج تک نہیں گزری‘‘۔ اس نو عمری میں وہ جتنے کارنامہ چھوڑ گیا، وہ عجیب و غریب ہیں، اور آج سے بیس سال کے بعد عجیب تر معلوم ہوں گے‘‘۔

            لیکن مرنے والے کے کمالات فن سے کہیں زیادہ عجیب یہ واقعہ ہے، کہ ایک غریب ایشیائی کی وفات کے متعلق ’’عالی دماغ‘‘ و ’’متمدن‘‘ یورپ کے اکابر فن کو اس قسم کے الفاظ استعمال کرنا پڑے۔

؂ سو زندگی نثار ہوں اس ایک موت پر (ستمبر ۱۹۲۰ء)

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...