Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مسٹر تلک
ARI Id

1676046599977_54337792

Access

Open/Free Access

Pages

43

مسٹر تلک

            ہندوستان کے لئے ماہ گذشتہ کا اہم ترین حادثہ مسٹر تلک کا انتقال تھا، اپنی سیاسی حیثیت سے قطع نظر کرکے مسٹر تلک ملک کی علمی زندگی کے بھی ایک بہت بڑے عنصر تھے، وہ سنسکرت زبان کے ماہر اور ہندوؤں کے علوم قدیمہ کے ایک زبردست عالم تھے، قدامت وید کے متعلق انہوں نے جو فاضلانہ مقالہ پہلی اورینٹل کانفرنس کے سامنے ۱۹۲۰؁ء میں پیش کیا تھا، اسے مستشرقین کے حلقہ میں خاص وقعت کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے بعد سے مسٹر تلک نے ویدوگیتا کے متعلق بلندپایہ تصانیف و مضامین سنسکرت اور انگریزی میں شائع کئے، اور ماہرین فن ان کی وسعت نظر و تبحر علمی کا ہمیشہ اعتراف کرتے رہے، ہندوستان اپنی بزم علمی کے اس رکن رکین کے اٹھ جانے پر جس قدر بھی تاسف کرے بجا ہے۔ (ستمبر ۱۹۲۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...