Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسردُنٹ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسردُنٹ
ARI Id

1676046599977_54337794

Access

Open/Free Access

Pages

44

پروفیسر دُنٹ

            ماہ گزشتہ کا ایک اہم علمی حادثہ جرمنی کے نامور پروفیسر دُنٹ کی وفات ہے، پروفیسر موصوف فن نفسیات (سائیکولوجی) میں اس وقت استاذ الاساتذہ کا مرتبہ رکھتے تھے، ان کے زمانہ سے پیشتر نفسیات کو عام فلسفہ کی ایک شاخ سمجھا جاتا تھا، دنٹ ہی نے سب سے پہلے یہ بتایا کہ نفسیات بذات خود ایک مستقل فن ہے، جس کے نتائج کی بنیاد قیاس و استدلال پر نہیں بلکہ تجربات و اخبارت پر ہے، چنانچہ سب سے اول انہیں نے نفسیات کے لیے معمل (تجربہ گاہ) قائم کیا، جس میں مادی علوم کے معلموں کی طرح سارا کام تجربات کی مدد سے انجام پانے لگا اور ایک جدید فن نفسیات طبیعی (سائیکو فزکس) کی بنا ڈالی، اس کے علاوہ فلسفہ و اخلاق، منطق وغیرہ پر بھی ان کی گراں پایہ و ضخیم تصانیف ہیں، ابتداً وہ وجود روح کے منکر اور مادیت کے پیرو تھے، لیکن رفتہ رفتہ روح کے قائل اور بالآخر سخت مذہبی آدمی ہوگئے تھے، وفات کے بعد ان کی عمر ۸۸ سال سے متجاوز تھی۔ (سید سليمان ندوی،اکتوبر ۱۹۲۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...