Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سر چارلس لایل

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سر چارلس لایل
ARI Id

1676046599977_54337795

Access

Open/Free Access

Pages

44

سر چارلس لایل

            ماہ گزشتہ میں انگلستان کے ایک مشہور متشرق سر چارلس لایل کی وفات ہوئی موصوف مدت تک ہندوستان میں ممتاز ملکی مناصب پر مامور رہے تھے، ۱۸۹۸؁ء میں چیف کمشنر صوبہ متوسط کے مرتبہ سے پنشن پائی اور اس کے بعد بارہ برس تک انڈیا آفس میں کام کرتے رہے، مسلمانوں کے علوم و السنہ، خصوصاً فارسی، عربی اور اردو کے وہ ایک مستند عالم خیال کئے جاتے تھے اور شعراء عرب کے متعدد دواوین ان کے تحشیہ و مقدمہ کے ساتھ شائع ہوئے، وہ برٹش اکاڈیمی کے فیلو تھے اور ایڈنبرا، آکسفورڈ، اسٹراسبرگ، مختلف یونیورسٹیوں سے ال۔ال۔ڈی، پی۔ایچ۔ ڈی، ڈی۔لٹ وغیرہ کی اعزازی ڈگریاں رکھتے تھے، انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا کے آخری ایڈیشن میں ہندوستانی (اردو) لٹریچر پر مضمون انہی کے قلم سے تھا، ان کی عمر ۷۵ سال کی تھی۔ (اکتوبر ۱۹۲۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...