Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مفتی محمد عبداﷲ ٹونکی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مفتی محمد عبداﷲ ٹونکی
ARI Id

1676046599977_54337796

Access

Open/Free Access

Pages

44

مفتی محمد عبداﷲ صاحب ٹونکی

            اخبارات سے یہ خبر معلوم ہوچکی ہوگی کہ جناب مولانا مفتی محمد عبداﷲ صاحب ٹونکی نے ۷؍ نومبر ۱۹۲۰؁ء کو بعارضۂ فالج بھوپال میں انتقال کیا، مفتی صاحب مرحوم عربی درسگاہوں کی قدیم تعلیم کے بہترین نمونہ تھے، ہندوستان کے مشاہیر علماء میں ان کا شمار تھا، وہ ادب میں مولانا فیض الحسن صاحب اور دینیات میں مولانا احمد علی صاحب محدث کے شاگرد تھے، مولانا فیض الحسن صاحب کے انتقال کے بعد اورینٹل کالج لاہور کی پروفیسری کی جگہ ان کو ملی اور ان کی عمر کا بڑا حصہ اسی درسگاہ میں گزرا، اخیر زمانہ میں وہ دارالعلوم ندوہ کے مدرس مقرر ہوئے تھے اور اس کے بعد مدرسۂ عالیہ کلکتہ کے صدر مدرس ہوئے اور یہیں سے بیمار ہوکر اپنے صاحبزادہ جناب مفتی انوارالحق صاحب ایم، اے ناظم و مشیر تعلیمات بھوپال کے پاس گئے تھے جہاں انہوں نے وفات پائی، غالباً وفات کے وقت مفتی صاحب مرحوم کی عمر ستر (۷۰) کے قریب ہوگی، تعلیمی خدمات کے علاوہ مفتی صاحب کا بڑا کارنامہ انجمن مستشار العلماء لاہور ہے، جو ایک قسم کا دارالافتاء ہے۔ مرحوم نے بعض عربی کی درسی کتابوں پر حواشی بھی لکھے تھے۔ ان کی وفات سے علماء کی صف میں ایک ایسی جگہ خالی ہے جس کے بھرنے کی اب آئندہ امید نہیں۔

(سید سليمان ندوی، نومبر ۱۹۲۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...