Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > آرتھر ہیورڈ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

آرتھر ہیورڈ
ARI Id

1676046599977_54337797

Access

Open/Free Access

Pages

44

مسٹر آرتہر ہیورڈ

لندن کے امپرئیل کالج آف سائنس میں مسٹر آرتہر ہیورڈ سائنس سے متعلق ایک تجربہ کرتے کرتے وفات پاگئے، وہ کچھ عرصہ سے فن تصویر کشی (فوٹوگرافی) سے متعلق تجربات میں مشغول تھے، اور آخری تجربہ ایک تاریک کمرہ کے اندر کررہے تھے، کمرہ میں روشنی کا کسی۔۔۔۔ ان سے گذر نہ تھا، اور اس کی چھت اور دیواریں سیاہ رنگ سے رنگی ہوئی تھیں، کمرہ اندر سے بند تھا، کہ وفعتہ زور سے ایک تڑاقا ہوا، مسٹر موصوف کے استاد پروفیسر بون باہر تھے، وہ یہ آواز سن کر دوڑے کمرہ کے اندر انھوں نے جھانکا تو معلوم ہوا بجلی کی روشنی ہورہی ہے، ایک ہتھوڑا لے کر انہوں نے دروازہ توڑا اور اندر گئے تو دیکھا کہ مسٹر ہیورڈ خون میں شرابور پڑے ہوئے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ختم ہوگئے، پروفیسر بون کی رائے میں جس آلہ سے وہ تجربہ کررہے تھے، اتفاقاً پھٹ گیا اور اس کے اندر جو زہریلی گیس تھی، اس کے صدمہ سے ان کی گردن سخت مجروح ہوئی اور یہی باعث ہلاکت ہوا۔ (فروری ۱۹۲۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...