Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پاپائے رومہ بنڈکٹ پانزدہم

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پاپائے رومہ بنڈکٹ پانزدہم
ARI Id

1676046599977_54337800

Access

Open/Free Access

Pages

46

پاپائے رومہ ، بنڈکٹ پانز دہم

            آغاز سال رواں میں پاپائے رومہ، بنڈکٹ پانز دہم نے انتقال فرمایا، ان سطروں کے شائع ہونے تک ان کے جانشین کا بھی انتخاب ہوچکا ہوگا، جس وقت سے پاپائیت کا باضابطہ عہدہ قائم ہوا ہے، صدہا افراد اس منصب پر مامور رہ چکے ہیں، بلکہ اگر ابتدائی عیسوی صدیوں کے بشپ صاحبوں کو بھی اس فہرست میں شامل سمجھا جائے تو شاید شمار سیکڑوں سے متجاور ہوجائے، سوال صرف اس قدر ہے کہ اس طویل و عظیم فہرست میں کسی غیر یورپی شخص کا بھی نام تلاش کرنے سے مل سکتا ہے؟ مسیحیت کے حدود تو ماشاء اﷲ ایشیاء، افریقہ کے گوشہ گوشہ تک وسیع ہوچکے ہیں اور ان ممالک میں کروڑوں باشندہ ’’ابن اﷲ‘‘ کے کلمہ گو موجود ہیں، پھر کیا اب تک ان بے شمار نفوس میں ایک شخص بھی یورپی مسیحیوں کی ہم سطح وہم پلہ نہیں پیدا ہوسکا ہے؟

(سید سليمان ندوی، فروری ۱۹۲۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...