Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا رشید احمد سالمؔ انصا ری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا رشید احمد سالمؔ انصا ری
ARI Id

1676046599977_54337802

Access

Open/Free Access

Pages

46

مولانا رشید احمد صاحب سالم انصاری

ماہ گزشتہ کا سب سے بڑا علمی حادثہ جناب مولانا رشید احمد صاحب سالم انصاری کی وفات ہے، مرحوم نے تقریباً بیس پچیس برس مسلسل ہماری زبان کی خدمت کی۔ عربی و فارسی کے وہ لائق ادیب تھے، ان کا علمی شوق و ذوق فطری تھا۔ ان کی زندگی کا اکثر حصہ مطالعہ اور کتب بینی میں صرف ہوتا تھا، قلمی کتابوں کی تلاش اور جستجو میں انہوں نے ہندوستان کا گوشہ گوشہ چھان ڈالا تھا۔ آخر میں ذی الحجہ ۱۳۴۰؁ھ میں جب علی گڑھ میں خاکسار اُن سے ملنے گیا تو ان کو بستر مرگ پر پایا اور یہی ان کا مرض الموت تھا، اس عالم میں بھی جتنی دیر ان کے پاس بیٹھنے کا اتفاق ہوا وہ علمی تذکرے کرتے رہے اور جہانگیر نامہ کے ایک قلمی نسخہ کو بڑی محنت سے ترتیب دیا تھا، اس کی اشاعت کا تذکرہ کرتے رہے۔ اردو مترجمات میں المدینۃ والاسلام، النصرانیۃ والاسلام، کتاب التوحید، الفوز الکبیر، وغیرہ مفید تالیفات یادگار چھوڑی ہیں، ترک موالات کے سلسلہ میں مرحوم علی گڑھ کالج چھوڑ کر جامعہ ملیہ میں چلے آئے تھے اور یہیں سے رخصت ہوئے، خدا مغفرت ارزائی فرمائے۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...