Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا محمد یونس فرنگی محلی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا محمد یونس فرنگی محلی
ARI Id

1676046599977_54337803

Access

Open/Free Access

Pages

47

مولانا محمد یونس فرنگی محلی مرحوم

بے مہریٔ دہربین کہ دریکْ ہفتہ

گل سرزد وغنچہ گرد دبشگفت و بریخت

           نہایت رنج و افسوس اور حسرت و اندوہ کے ساتھ ہم ناظرین کو یہ خبر سناتے ہیں کہ ملک کی بزم دانش کا ایک نوجوان ممبر اٹھ گیا، مولانا محمد یونس فرنگی محلی مرحوم نے پچھلے مہینہ لکھنؤ میں بمرضِ دق وفات پائی۔ مرحوم مولانا عبدالحئی مرحوم فرنگی محلی کے نواسے تھے اور اپنے ذاتی علم و فضل میں اپنے ہمعصر نوجوانوں میں ممتاز تھے۔ ۲۴، ۲۵ برس سے زیادہ عمر نہ تھی، معقولات اور فلسفہ سے ان کو خاص دلچسپی تھی اور اپنی عمر کا بڑا حصہ انہیں کی تحقیق اور کاوش میں بسر کیا۔ خود اپنے ذاتی شوق سے انگریزی اور فلسفۂ جدید حاصل کیا۔ دارالمصنفین اور معارف سے مرحوم کو خاص محبت تھی، کئی سال سے ان کی صحت مخدوش تھی، باایں ہمہ وہ اپنے علمی انہماک سے باز نہیں آتے تھے۔ گزشتہ سال عثمانیہ یونیورسٹی میں پروفیسر ہوکر گئے تھے، وہاں مرض نے طول پکڑا، آخر وطن آکر اس شہید علم نے جان دی، مرحوم کی ایک کتاب ’’روح الاجتماع‘‘ دارالمصنفین سے چھپ کر شائع ہوچکی ہے اور اپنی ایک اور دوسری تصنیف ابن رشد کا مسودہ دارالمصنفین میں بھیج چکے تھے جو عنقریب چھپ کر شائع ہوگی۔ مرحوم کے دوستوں کو ان کی ذات سے بڑی بڑی توقعات تھیں اور خیال تھا کہ ان کی کوششوں سے فرنگی محل کی عقلی اور فلسفیانہ شان پھر دوبارہ زندہ ہوگی۔ افسوس کہ دستِ اجل نے امان نہ دی، انالِلّٰہ۔ (سید سليمان ندوی، دسمبر ۱۹۲۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...