Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > لارڈ کارنیوورن

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

لارڈ کارنیوورن
ARI Id

1676046599977_54337811

Access

Open/Free Access

Pages

49

لارڈ کارنیوورن

            فرانسیسی ماہرین مصریات کا خیال ہے کہ لکسر میں جو مقبرہ برآمد ہوا ہے وہ نوتن خیمن کا نہیں ہے، بلکہ اس کے دوسرے جانشین ہارن ہیب کا ہے، حال ہی میں پروفیسر اڈورڈ نوبلے نے پیرس کی مجلس علمی کے سامنے اس موضوع پر ایک عالمانہ لکچر دیا اور اس میں اپنے اس دعویٰ کو ثابت کیاہے، اور بتایا ہے کہ ۱۹۰۸؁ء میں ایک امریکن نے ہارن ہیب کے مقبرہ کے نام سے جو جگہ دریافت کی تھی، دراصل وہی نوتن خیمن کا مقبرہ ہے۔

            اسی سلسلہ میں یہ معلوم کرنا سخت افسوس ناک ہے کہ اس اکتشاف کے روح رواں لارڈ کارنیوورن کا مصر ہی میں بخار سے انتقال ہوگیا، اس پر تمام حلقوں میں عجیب چہ میگوئیاں ہورہی ہیں، چنانچہ بہت سے روحانیت کے قائل لوگوں کا خیال ہے کہ فرعون کی لاش کی کوئی ہمزاد حفاظت کرتا تھا یا اس پر کچھ نقوش اس قسم کے تھے جن کا اثر لارڈ موصوف پر مہلک ثابت ہوا۔ (مئی ۱۹۲۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...