Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سر آسو توش مکر جی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سر آسو توش مکر جی
ARI Id

1676046599977_54337813

Access

Open/Free Access

Pages

49

سرآسوتوش مکرجی
گذشتہ ماہ کا سب سے بڑا علمی اور تعلیمی حادثہ سر آسوتوش مکر جی کی وفات ہے، بنگال کا یہ سپوت فرزند گو ایک نامور بیرسٹر، ایک قابل جج ہائیکورٹ، ایک بڑا مصنف، ایک مشہور ریاضی دان تھا، تاہم اس کی ناموری، قابلیت، بڑائی اور شہرت کا سب سے بڑا مظہر یہ تھا کہ اس نے تقریباً بیس برس تک ہندوستان کی سب سے بڑی درسگاہ کلکتہ یونیورسٹی پر بہ حیثیت وائس چانسلر سب سے عمدہ اور بہتر حکمرانی کی ان کی اس تعلیمی فرمان روائی کا زمانہ بنگال کی تعلیمی ترقی، اور امتحانات کی وسعت اور یونیورسٹی کے انتظامات کی خوبی اور معاملات تعلیمی میں حکومت کے مقابلہ میں پوری قوت کے ساتھ اپنے حقوق کی حفاظت کے لحاظ سے ہندوستان کا تعلیمی عہد زریں کہا جاسکتا ہے، موصوف نے اپنے بست سالہ عہد فرمان روائی میں یہ ثابت کردیاکہ جہاں تک یونیورسٹی کا تعلق ہے بنگال حکومت کی بے جا قید سے آزاد اور خود مختار ہے، ۲۹؍ مئی ۱۹۲۴؁ء ان کی وفات کا دن بنگال کے دائرہ تعلیم کے لیے ایک سانحہ عظیم ہے۔ (’’س‘‘، جون ۱۹۲۴ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...