Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا عین القضاۃ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا عین القضاۃ
ARI Id

1676046599977_54337817

Access

Open/Free Access

Pages

50

مولانا عین القضاۃ
(عبدالسلام ندوی)
موجودہ زمانہ میں جبکہ علمی اور عملی دونوں حیثیتوں سے تصوف کی صورت بالکل مسخ ہوچکی ہے، اس سلسلے کے مشہور بزرگ مولانا عین القضاۃ صاحب کی وفات مسلمانوں کے لیے ایک سخت قومی مصیبت ہے۔
مولانائے مرحوم، مولانا عبدالحئی صاحب کے فرنگی محلی کے ارشد تلامذہ میں تھے، وہ تحصیل علم سے فارغ ہونے کے بعد انھی کے زمانہ میں مصروف درس و تدریس ہوگئے تھے اس زمانہ میں انھوں نے درس نظامیہ کی مشہور و متداول کتاب یبذی پر ایک نہایت مبسوط حاشیہ بھی لکھا تھا، جس میں مولانا عبدالحئی صاحب کے طرز تحریر کی وضاحت اور جامعیت پائی جاتی ہے لیکن اس کے بعد حلقہ ارادت میں شامل ہوکر علم و عمل کا بہترین نمونہ بن گئے اور تمام عمر نہایت زہد و توکل کے ساتھ بسر کردی۔
ان کی زندگی ہمارے فقراء و صوفیہ کے لئے اس حیثیت سے نہایت سبق آموز ہے کہ انھوں نے یہ زاہدانہ طرز معاشرت فقروفاقہ سے مجبور ہوکر نہیں اختیار کیا تھا، بلکہ کئی ہزار روپیہ ماہوار کے صرف سے ایک عظیم لشان مدرسہ قرآنیہ جاری کررکھا تھا، اور اس کے مصارف وہ خود اپنی جیب خاص سے بالکل نامعلوم طریقہ پر ادا فرماتے تھے، اس کے علاوہ سال میں ایک بار تمام شہر کو عام دعوت دیتے تھے، جس کا سلسلہ صبح سے شام تک قائم رہتا تھا۔
اب بعض لوگوں نے ان کی سوانح عمری لکھنے کا ارادہ کیا ہے، اور ہمیں توقع ہے کہ یہ کتاب جلد سے جلد شائع ہوکر ہمارے فقراء اور صوفیہ کے لئے موجب بصیرت ہوگی۔ ( فروری ۱۹۲۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...