Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شیخ احمد علی شوقؔ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شیخ احمد علی شوقؔ
ARI Id

1676046599977_54337818

Access

Open/Free Access

Pages

51

جناب شیخ احمد علی شوقؔ

نہایت افسوس ہے کہ کہنہ ادیب و شاعر شیخ احمد علی صاحب متخلص بہ شوق نے ۲۷؍ اپریل کو گونڈہ میں انتقال کیا، مرحوم ۱۸۸۲؁ء اور ۱۸۹۰؁ء کے درمیان لکھنؤ سے ’’آزاد‘‘ نام کا اخبارنکالتے تھے، جو اس عہد کے معزز و مشہور اخباروں میں تھا اور اس زمانہ کے ادباء کا مظہر خیال تھا اور سرسید کی تحریکات سے کافی ہمدردی رکھتا تھا، کئی چھوٹی چھوٹی مثنویوں کے بھی وہ مصنف تھے، اسیرؔ مرحوم کے وہ شاگرد تھے اور غالباً وہ اس خانوادۂ تربیت کی آخری یادگار باقی تھے، انہیں کے عہد میں اردو کی نئی شاعری کا آغاز ہوا، مرحوم ان قدیم شعراء میں تھے، جنہوں نے اس نئے رنگ کے قبول کرنے میں جھجک نہیں کی۔
ترانۂ شوق کے علاوہ ان کی غالباً آخری مطبوعہ مثنوی عالم خیال کے چار رخ اردو شاعری میں ایک نئی چیز ہے، کاش ان کے احباب و اعزہ ان کے کلام کا مجموعہ شائع کرکے انکی روحانی یادگاروں کو زندہ رکھ سکیں۔ (سید سليمان ندوی، اپریل ۱۹۲۵ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...