Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شمس العلماء حافظ نذیر احمد

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شمس العلماء حافظ نذیر احمد
ARI Id

1676046599977_54337828

Access

Open/Free Access

Pages

62

شمس العلماء حافظ نذیر احمد کلکتہ

            افسوس ہے کہ شمس العلماء حافظ نذیر احمد صاحب محقق آثار قدیمہ عجائب خانہ کلکتہ نے گزشتہ ماہ اس دارفانی کو الوداع کہا، مرحوم بنگال کے ان چند ممتاز اہل علم میں تھے جن پر اس صوبہ کو ناز تھا، معارف کے صفحات بھی اکثر ان کے مضامین سے زینت پاتے رہے ہیں، ہندوستان کے قلمی کتب خانوں اور نادر علمی جواہر کے گوشہ گوشہ سے ان کو واقفیت تھی اور ایشیاٹک سوسائٹی کی طرف سے کتابوں کی تلاش میں انہوں نے تمام ہندوستان کو چھان ڈالا تھا، چندسال سے عجائب خانہ کلکتہ میں آثار قدیمہ کی تحقیق کا کام ان کے سپرد ہوا تھا، افسوس کہ بنگال کا یہ نادر محقق اس عجائب خانہ عالم سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہوگیا۔ (سید سليمان ندوی،اپریل ۱۹۲۷ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info

Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...