Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر یعقوب صروف

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر یعقوب صروف
ARI Id

1676046599977_54337832

Access

Open/Free Access

Pages

63

ڈاکٹر یعقوب صروف
اڈیٹر المقتطف کی وفات، علمی حلقہ میں یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ مصر کے مشہور علمی، صنعتی، زراعتی اور فلسفیانہ رسالہ المقتطف کے دوسرے اڈیٹر ڈاکٹر یعقوب صروف نے بھی جولائی ۱۹۲۷؁ء کو وفات پائی۔ یہ وہ شامی اہل قلم ہے جس نے عربی ممالک میں سب سے پہلے سائنس، حکمیات، فلسفہ اور اختراعات جدیدہ کے معلومات بہم پہنچائے اور پورے پچاس برس اس نے اس اہم خدمت کو انجام دیا۔ ۱۸۷۶؁ء میں اس نے اس رسالہ کو جاری کیا تھا اور اب تک اسی طرح پوری شان کے ساتھ جاری رہا۔ ان کی پیدائش ۱۸ء میں ہوئی تھی۔ بیروت امریکن کالج میں تعلیم پائی تھی اور پھر وہیں ریاضیات کے پروفیسر مقرر ہوگئے تھے۔ وہیں اس رسالہ کی اشاعت کا اس کو اور اس کے رفیق فارس نمر کو جو پہلے وفات پاچکا ہے، خیال آیا تھا۔ ترکی حکومت نے اپنی اجازت سے ان کی ہمت افزائی کی۔ آخر یہ مصر میں آکر تکمیل کو پہنچا۔ یعقوب صروف کے بعد فواد صروف نے اس رسالہ کی زمامِ ادارت اپنے ہاتھ میں لی ہے۔
(ریاست علی ندوی، ستمبر ۱۹۲۷ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...