Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ابوالفضل عباسی چریا کوٹی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ابوالفضل عباسی چریا کوٹی
ARI Id

1676046599977_54337836

Access

Open/Free Access

Pages

64

علامہ ابوالفضل عباسی چریا کوٹی
ماہ رواں کے افسوس ناک علمی حادثوں میں دومشہور مسلمان مصنفین اور اہل قلم کی وفات ہے، ایک سید امیر علی بالقابہ اور دوسرے مولوی سید وحیدالدین سلیم پانی پتی، اس سے پہلے چند ماہ ہوئے کہ ایک اور کہنہ مسلمان فاضل مصنف علامہ ابوالفضل عباسی چریا کوٹی وکیل گورکھپور کی وفات کی خبر ملی تھی ان بزرگوں کا یکے بعد دیگرے یوں رخصت ہوتے جانا علم اور قوم کی بدنصیبی ہے۔
علامہ ابوالفضل عباسی چریا کوٹی استاذنا محمد فاروق صاحب یاکوٹی کے شاگرد تھے اور ان چند مستثنیٰ علماء میں تھے، جنہوں نے اس عہد میں جب انگریزی کفر سمجھی جاتی تھی، انگریزی تعلیم حاصل کی، چنانچہ علی گڑھ کالج کے ان طلبہ میں تھے، جو اس کے سب سے کم دیرپا مشرقی شعبہ علوم میں داخل تھے، مرحوم وکالت کے ساتھ ہمیشہ مذہبی و تاریخی تالیف و تصنیف میں مصروف رہتے تھے، چنانچہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ الاسلام، تاریخ اسلام، انگریزی میں قانون محمدی کی بعض کتابیں، انتخاب دواوین اور ایک دو اصلاحی افسانے یادگار چھوڑے، ’’الاسلام‘‘ اور ’’تاریخ اسلام‘‘ مرحوم کی بہترین تصنیفات ہیں، مرحوم کی عمر غالباً کم و بیش ستر (۷۰) ہوگی۔ (سید سلیمان ندوی، اگست ۱۹۲۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...