Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سید امیر علی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید امیر علی
ARI Id

1676046599977_54337838

Access

Open/Free Access

Pages

65

جسٹس سیّد امیرعلی مرحوم
سیدامیرعلی مرحوم تمام تر جدید تعلیم کی پیدوار تھے، مگر انہوں نے بزرگوں کے سُنے سُنائے معلومات اور ذاتی کدو کاوش سے یورپ میں اسلام کی بڑی خدمت کی، وہ یورپ میں تمام اسلامی کاموں اور تحریکوں کے رکن رکین سمجھے جاتے تھے ان کے مذہبی اور سیاسی خیالات سے گوہم موافقت نہ کرسکیں، مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کے قلم کی ضوافشانی سے اسلام کے متعلق یورپ کے بہت سے خیالات باطلہ کے بادل پھٹ گئے، ان کی دوکتابیں اسپرٹ آف اسلام اور ہسٹری آف ساراسینس ہمیشہ یادگار رہیں گی، ان دونوں کتابوں کے ترجمے اکثر اسلامی زبانوں میں موجود ہیں، حتیٰ کہ عربی میں بھی ہوچکے ہیں، ۷۹ سال کی عمر میں اس جہان فانی کو الوداع کہا، مرحوم سے ۱۹۲۰؁ء میں کئی دفعہ لندن میں ملنے کا موقعہ ملا تھا، رحمۃ اﷲ تعالیٰ۔ (سید سلیمان ندوی، اگست ۱۹۲۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...