Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی مظہر الحق

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی مظہر الحق
ARI Id

1676046599977_54337844

Access

Open/Free Access

Pages

67

مولوی مظہرالحق صاحب پٹنہ
جس طرح ہمارا پرانا سال ایک بڑے قومی حادثہ یعنی پرانی تعلیم کے ایک بہترین نمونہ (مولانا حبیب الرحمان عثمانی دیوبندی) کے دائمی فقدان پر ختم ہوا، اسی طرح ہمارے نئے سال کا آغاز بھی ایک بڑے قومی حادثہ یعنی نئی تعلیم کے ایک بہترین نمونہ (مولوی مظہرالحق صاحب بیرسٹر پٹنہ) کی دائمی جدائی سے ہوا، مولوی مظہرالحق صاحب مرحوم کی قومی و سیاسی حیثیت تو الگ ہے، ان کی اخلاقی اور علمی حیثیت بھی کچھ کم قابل ذکر نہیں ہے، وہ فارسی سے واقف، عربی سے آشنا، انگریزی کے ادیب و خطیب اور فلسفہ کے نہایت دقیقہ رس طالبعلم تھے، ان کے علمی کارناموں کا آغاز طوفان نوح کی بحث سے ہوا، الپنچ پٹنہ اور وقت گورکھپور ان کے ابتدائی علمی مباحث کے جولان گاہ تھے، ان کی سب سے آخری علمی تحریر غالباً وہ ہے جو ابھی ابھی پونہ سے شائع ہونے والی انگریزی کی کتاب تصوف و روحانیت پر مقدمہ ہے، وہ نسباً فاروقی تھے، اس لئے ان کی اخلاقی قوت و جرأت کیا سلطنت اور کیا قوم دونوں کے مقابلہ میں برابر تھی، وہ جس کو حق سمجھتے تھے اس کے اظہار میں نہ ان کو سلطنت کی پروا ہوتی تھی اور نہ قوم کی، ان کا یوروپین طرز معاشرت کو الوداع کہہ کر وفعتہ مشرقی اور غالی مشرقی بن جانا ان کی بے مثال اخلاقی جرأت کا نمونہ ہے، مرحوم کی آخری عمر روح و روحانیت کی تحقیق میں صرف ہوئی، خدا ان کی روح کو اپنی مغفرت کی لازوال دولت سے مالا مال کرے، اب وہ وہاں پہنچ چکی ہے، جہاں کے کشف زار کے لئے وہ بے قرار تھی۔ (سید سلیمان ندوی، جنوری ۱۹۳۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...