Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر قاسم علی منصوری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر قاسم علی منصوری
ARI Id

1676046599977_54337847

Access

Open/Free Access

Pages

68

ڈاکٹر قاسم علی منصوری
مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ کیمیا کے نوجوان لائق صدر ڈاکٹر قاسم علی منصوری ایم، اے۔ ایم، ایس، سی (کینٹب) پی، ایچ، ڈی، (گوٹنجن) جو ہماری قوم میں اس فن کے مستند ماہر اور یورپ کی درسگاہوں کی متعدد سندوں کے مالک تھے، ۱۰؍مارچ ۱۹۳۰؁ء کی صبح کو کسی بیماری میں دل کی حرکت بند ہوجانے سے وفات پاگئے، مرحوم کے دل کا یہ عارضہ کیمیائی تجربہ گاہ کے بعض خاص قسم کی گیس کے اثر سے شروع ہوا تھا، جس سے وہ بالآخر نجات نہ پاسکے، اس طرح ہم ان کو شہید علم کا درجہ دے سکتے ہیں، مرحوم کی اس غیر متوقع وفات سے ہمارے ملک کے حلقۂ علم و فن کو بڑا صدمہ پہنچا، خدا مغفرت فرمائے۔
(سید سلیمان ندوی، اپریل ۱۹۳۰ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...