Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > نواب عبدالسلام خان رامپوری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

نواب عبدالسلام خان رامپوری
ARI Id

1676046599977_54337857

Access

Open/Free Access

Pages

86

نواب عبدالسلام خان رامپوری
نواب عبدالسلام خان مرحوم رامپوری سب جج ان لوگوں میں تھے جن کو کتابوں کا عاشق زار کہنا چاہئے، وہ عمر بھر نوادر کتب کے جمع کرنے میں مصروف رہے اور وہ ان کو اس قدر عزیز رکھتے تھے کہ ان کے لیے ہر قسم کی تکلیف گوارا کرلینا راحت جانتے تھے، مونڈہ پانڈے ضلع مراد آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ان کا گاؤں تھا، وہاں یہ ان کا کتب خانہ تھا، ابھی ایک ہی دو برس ہوئے کہ ان کا انتقال ہوا، ان کے صاحبزادوں نے اب اپنے کتب خانہ کی (۱۱۴۸) کتابیں مسلم یونیورسٹی کی لٹن لائبریری کو پانچ برس کے واسطے مستعار دے دی ہیں، کتابیں لائبریری میں پہنچ چکی ہیں اور ان کی فہرست تیار ہورہی ہے، امید ہے کہ ہماری مسلم یونیورسٹی ان جواہر پاروں کی قدر کرے گی اور اس مدت میں ان سے کچھ فائدہ اٹھائے گی۔ (سید سلیمان ندوی، فروری ۱۹۳۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...