Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی جنید نعمانی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی جنید نعمانی
ARI Id

1676046599977_54337862

Access

Open/Free Access

Pages

88

مولوی جنید نعمانی
یہ خبر نہایت حسرت و افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ مولانا شبلی نعمانی مرحوم کے چھوٹے بھائی مولوی جنید صاحب نعانی سب جج کانپور نے دوسال کی صحت و علالت کی کشمکش کے بعد ۱۲؍ اپریل ۱۹۳۳؁ء کو دہلی میں وفات پائی، مولانا مرحوم کے صرف یہی ایک بھائی تھے جو ان کی وفات کے بعد زندہ تھے، آخر انہوں نے بھی اس دنیا کو الوداع کہا، یہی وہ بھائی تھے جن کی نسبت مولانا نے اپنے بھائی محمد اسحاق صاحب مرحوم الہ آباد ہائی کورٹ کے پر درد نوحہ میں ۱۹۱۴؁ء میں یہ فرمایا تھا:
اے خدا شبلی دلِ خستہ بایں موئے سپید

لے کے آیا ترے درگہِ عالی میں امید
مرنے والے کو نجات ابدی کی ہو نوید

خوش و خرم رہے چھوٹا مرا بھائی یہ جنید
افسوس کہ یہ بھائی اپنے بڑے بھائی کے بعد اٹھارہ برس سے زیادہ خوش و خرم نہ رہ سکا، دعا ہے کہ مرحوم کو اب آخرت کی ابدی خوشی و خرمی حاصل ہو۔ (سید سلیمان ندوی، مئی ۱۹۳۳ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...