Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سر فخر الدین

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سر فخر الدین
ARI Id

1676046599977_54337864

Access

Open/Free Access

Pages

89

سرفخرالدین
۱۹؍ جون ۱۹۳۳؁ء کی صبح کو مشرقی ہند کے مرکزی شہر پٹنہ کے جسم سے روح نے مفارفت کی، سرفخرالدین وزیر تعلیمات جو وہاں کے سب سے زیادہ ہر دلعزیز مسلمان تھے، ۶۵ برس کی عمر میں وفات پائی، ان چند مہینوں کے اندر اس شہر کے وہ پرانے نئے تعلیمیافتہ اصحاب جو وہاں کی مجلس کی شمعِ بزم افروز تھے، ایک ایک کرکے رخصت ہوگئے، سر علی امام کی وفات پر سیاسی تدبر و قابلیت کا ماتم ہوا، حسن امام کے مرنے پر قانون دانی کا نوحہ پڑھاگیا، لیکن سرفخرالدین کی رحلت پر انسانیت اور اس کی شرافت کا ماتم ہے۔
مرحوم نیک دل، متواضع، فیاض، مشرقیت پسند اور دیندار تھے، اسی لئے انکی وفات پر پورے صوبہ نے ماتم کیا، شہر کے سب سے بڑے میدان میں پورے شہر نے نماز جنازہ پڑھی اور صوبہ کے سب سے مقدس مقام پھلواری شریف میں اپنے مرشدین کے مقبرہ میں جگہ پائی، اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح پر اپنی مغفرت کے پھول برسائے۔
(سید سلیمان ندوی،جولائی ۱۹۳۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...