Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا علی حیدرنظم ؔ طباطبائی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا علی حیدرنظم ؔ طباطبائی
ARI Id

1676046599977_54337865

Access

Open/Free Access

Pages

89

مولانا حیدر علی نظمؔ طباطبائی
نظام دکن کی مجلس میں فرماں روایان اودھ کی بزم دوشیں کا ایک ٹمٹماتا چراغ مدت سے جل رہا تھا، افسوس کہ وہ ۳؍ مئی ۱۹۳۳؁ء کی شب کو چمنستان روزگار کی بیاسی بہاریں دیکھ کر ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگیا، مولانا حیدر علی نظمؔ طباطبائی لکھنوی المخاطب بہ نواب حیدریار جنگ بہادر نے بیاسی سال کی عمر میں وفات پائی، لکھنؤ وطن تھا، اخیرشاہ اودھ کے دربار کی خزاں دیکھی تھی، مٹیا برج کلکتہ کی شاعرانہ مجلسوں کی یادگار تھے، علوم عربیہ کے علاوہ شعرو سخن کے فنون پر کامل عبور رکھتے تھے، اس عمر کے باوجود اخیر تک علمی کاموں میں مصروف و منہمک رہے، شرح غالب اور بعض رسائل و مقالات یادگار ہیں، اﷲ تعالیٰ کرم فرمائے۔
حیدرآباد دکن کے سفر میں اخیر وقت میں ان سے ملنے کا اتفاق ہوا تھا۔
(سید سلیمان ندوی، جولائی ۱۹۳۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...