Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی محبوب عالم

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی محبوب عالم
ARI Id

1676046599977_54337866

Access

Open/Free Access

Pages

90

مولوی محبوب عالم
اس ماہ کے شذرات کا صفحہ وفات نامہ ہوا چاہتا ہے، مگر احسان فراموشی ہوگی اگر ملک کے سب سے بوڑھے صحیفۂ نگار مولوی محبوب عالم اڈیٹر پیسہ اخبار لاہور کا ماتم نہ کیا جائے، ۲۸؍ مئی کو انہوں نے اس دارِ فانی کو الوداع کہا، وہ اردو کے سب سے پہلے روزنامہ اخبار (پیسہ) کے اڈیٹر تھے، انہوں نے صرف اپنی محنت و کوشش سے سرمایہ حاصل کیا اور ملک میں تاریخ اور سیاحت ناموں کے پڑھنے کا ذوق پیدا کیا اور خود بھی یورپ اور ممالک اسلامیہ کے دوسفر کئے اور سیاحت نامے لکھے، مگر افسوس کہ اب ان کو وہ سفر پیش آیا جس کا سفرنامہ انسانوں کے ہاتھ نہیں، فرشتوں کے ہاتھ لکھتے ہیں، اس ان دیکھی منزل کے بوڑھے مسافر پر اﷲ تعالیٰ کی رحمت ہو۔
مرحوم نے ۷۴ برس کی عمر پائی۔ (سید سلیمان ندوی، جولائی ۱۹۳۳ء)
تصحیح: منشی محبوب عالم مرحوم کے تذکرہ میں یہ لکھا گیا ہے کہ وہ اردو کے پہلے روزانہ اخبار کے بانی اور اڈیٹر تھے، اس سے مراد مسلمانوں میں تھی، یعنی اردو کے پہلے اسلامی روزانہ اخبار کے وہ بانی اور اڈیٹر تھے، اردو میں منشی نولکشور لکھنو کا اودھ اخبار ان کے اخبار سے پہلے نکلا تھا اور اب تک نکل رہا ہے۔ (سید سلیمان ندوی، اگست ۱۹۳۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...