Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > خان بہادر میر ناصر علی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

خان بہادر میر ناصر علی
ARI Id

1676046599977_54337867

Access

Open/Free Access

Pages

90

خان بہادر میر ناصر علی
مدیر ’’صلائے عام‘‘ دہلی
اردو کے ایک اور کہنہ صاحب قلم استاد کی وفات پر دو آنسو بہانا ہے، ایک زمانہ تھا کہ اس کی انشاء پردازی اور نکتہ نوازی پر ملک کے اچھے اچھے اہل قلم رشک کرتے تھے مگر افسوس کہ نوجوانوں نے اس کو بھلا دیا، یہ خان بہادر میر ناصر علی، مدیر صلائے عام دہلی تھے، مرحوم نے عمر کی چھیاسی ۸۶ بہاریں دیکھ کر ۱۲؍ جون ۳۳؁ء کو دہلی میں وفات پائی، ان کے قلم میں جو نزاکت اور ان کی انشاء میں جو لطافت تھی وہ اب بھی ہماری زبان کا سرمایہ ہے، مگر افسوس ہے کہ آخر میں وہ یہ ساری جگر کاوی ان ناقدر شناس انگریز افسروں کے لئے کرتے تھے جو ہندوستانی زبان کو امتحان کے لئے سیکھتے تھے اور اسی لئے ان کی یہ ادبی کوششیں عام نگاہوں سے چھپ کر رہ گئی تھیں، خدا اپنے دربار میں ہمارے بوڑھے صاحب قلم کی آبرو رکھے۔ (سید سلیمان ندوی، جولائی ۱۹۳۳ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...