Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شاہ نادر خان

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شاہ نادر خان
ARI Id

1676046599977_54337868

Access

Open/Free Access

Pages

90

شاہ نادر خان
حادثۂ افغانستان
اکتوبر ۱۹۳۳؁ء میں افغانستان کو جاتے ہوئے، نومبر کے لئے جب میں شذرات قلمبند کررہا تھا تو یہ خیال نہ تھا کہ میری واپسی اس قدر جلد ہوگی اور اسی طرح ۳۰؍ اکتوبر کی صبح کو کابل سے روانہ ہوتے ہوئے یہ خیال بھی نہ تھا کہ ۸؍ نومبر ۱۹۳۳؁ء کو سہ پہر کو افغانستان میں یہ عظیم الشان واقعہ پیش آئے گا، ۳؍ نومبر کی رات کو غزنین و قندھار و چمن ہوکر میں اور ڈاکٹر سر اقبال کوئٹہ پہنچے اور میں ملتان میں دو روز ٹھہر کر ۸ کی دوپہر کو لکھنؤ پہنچا اور ۹ کی صبح کو شاہ نادر خاں کی شہادت کی وہ خبر سنی جس کا وہم و گمان بھی نہ تھا۔
افغانستان کی سرزمین ناگہانی سیاسی واقعات کے ظہور کے لیے ہمیشہ سے مشہور ہے، مگر آج جب دشمن ہر قدم پر کمین میں ہیں، اس قسم کے واقعہ کا پیش آنا حد درجہ افسوسناک ہے، افسوس اشخاص کی حیات و موت کا اتنا نہیں، جتنا افغان قوم کی حیات و موت کا ہے۔
ہم کو معلوم ہے کہ اس وقت ملک کی ترقی کے لئے وہاں کیا کیا تدابیر زیر غور تھیں، مگر افسوس کہ واقعات نے اب نیا پہلو بدلا ہے تاہم ہم کو امید ہے کہ موجودہ کار فرمایان حکومت کی دانشمندی سے مصیبت کی وہ بلائیں افغانستان کے سرسے دور ہوجائیں گی، جو اس وقت منڈلا رہی ہیں۔
دعا ہے کہ شاہ شہید کو مغفرت اور ملک کو امن و امان نصیب ہو۔
(سید سلیمان ندوی، نومبر ۱۹۳۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...