Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا غلام محمد شملوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا غلام محمد شملوی
ARI Id

1676046599977_54337871

Access

Open/Free Access

Pages

91

مولانا غلام محمدشملوی
یہ خبر نہایت رنج و افسوس کے ساتھ درج کی جاتی ہے کہ ندوۃ العلماء کے مشہور سفیر و وکیل مولانا غلام محمد صاحب شملوی نے ۲۹؍ مارچ ۱۹۳۴؁ء کو وفات پائی، ندوۃ العلماء کے مقاصد کی اشاعت اور اس کے لیے مالی امدادوں اور چندوں کے حصول میں ان کی کوششیں بہت کامیاب تھیں، وہ جوانی میں تارک الدنیا فقیر ہوگئے تھے، اور جنگلوں میں رہتے تھے، ندوۃ العلماء کے ابتدائی اجلاسوں کے روحانی اثرات نے ان کو دوبارہ دنیا میں داخل کیا اور ندوۃ العلماء کی خدمت کا ایسا ولولہ ان میں پیدا کیا کہ مرتے دم تک سرد نہیں ہوا، وہ بڑے پرجوش مقرر، روشن خیال عالم اور صاحب عزم محنتی تھے، ندوہ کی خدمت میں انہوں نے ہندوستان کی گلی گلی کی خاک چھانی، اور ہر چھوٹے بڑے سے ملے، مدت سے ان کی صحت خراب تھی، وفات کے وقت ان کی عمر ستر کے قریب ہوگئی، تاہم ان میں ایسی ہمت تھی جو جوانوں کو شرماتی تھی، خدا مغفرت فرمائے۔
(سید سلیمان ندوی، اپریل ۱۹۳۴ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...