Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی سید ممتاز علی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی سید ممتاز علی
ARI Id

1676046599977_54337876

Access

Open/Free Access

Pages

99

مولوی سید ممتاز علی
اخبارات کی زبانی ناظرین تک یہ خبر پہنچی ہوگی کہ ہماری زبان کے پرانے ادیب و مصنف اور مسلمان لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے مشہور مبلغ مولوی سید ممتاز علی صاحب مہتمم تہذیب نسواں لاہور نے وفات پائی۔ انَّاﷲ، مرحوم کا وطن، دیوبند تھا، عربی کی تعلیم پائی تھی، اور ساتھ ہی جدید تعلیم سے بھی بہرور تھے، اس زمانہ میں سرسید مرحوم کی تحریک کا شباب تھا، اس شمع کے گرد جو پروانے جمع ہوگئے تھے، ان میں ایک یہ بھی تھے، مسلمانوں میں وہ پہلے شخص تھے جس نے تعلیم نسواں کی تبلیغ کی، اور اس تبلیغ میں ان کو کامیابی حاصل ہوئی تھی، وفات کے وقت ان کا سن ستر (۷۰) کے قریب ہوگا ابھی اسی سال کے اخیر جنوری میں لاہور میں ملاقات ہوئی تھی، اسی وقت وہ زار و نزار، اور حبس بول کی شکایت میں مبتلا تھے، آخر وہ اس تکلیف سے جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے، اﷲ تعالیٰ ان پر رحمت فرمائے، نہایت خوش خلق متواضع اور مرنج و مرنجان بزرگ تھے۔
(سید سلیمان ندوی،اگست ۱۹۳۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...