Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > علامہ راشد الخیری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

علامہ راشد الخیری
ARI Id

1676046599977_54337879

Access

Open/Free Access

Pages

100

علامہ راشد الخیری
ہم نے یہ خبر بھی دلی رنج و افسوس سے سنی کہ ۳؍ فروری کو مولانا راشد الخیری نے اس دار فانی کو خیر باد کہا اور ہندوستان کا طبقۂ نسواں اپنے ایک بڑے معلم اور اپنے حقوق کے ایک بڑے محافظ سے، اور ہندوستانی زبان اپنے ایک بڑے محسن کی خدمات سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوگئی، مرحوم شمس العلماء ڈپٹی نذیر احمد کے عزیز قریب اور طرزِ تحریر میں ابتداً ان کے پیرو تھے، مرحوم نے اپنی ادبی زندگی رسالہ مخزن کی ادارت سے وابستہ ہوکر شروع کی، پھر ۲۷ سال گزرے کہ عصمت کے نام سے ایک زنانہ رسالہ جاری کیا، اور ساری عمر طبقہ نسواں میں بیداری پھیلانے اور انہیں تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرنے میں گزاردی، ہندوستان کے طبقۂ نسواں کو بیدار کرنے کی خدمت دو بزرگوں شمس العلماء مولوی ممتاز علی (تہذیب نسواں) اور مولانا راشد الخیری (عصمت) نے انجام دی افسوس کہ یہ دونوں ۶ ماہ کے اندر ہم سے جدا ہوگئے، مولانا راشد الخیری کی تحریک نسواں کا یہ امتیازی وصف تھا کہ وہ حقوق نسواں کے سب سے بڑے حامی کے ساتھ شریعت اسلامی کی حدود کا پاس نگاہ میں رکھتے تھے اور حقوق نسواں کے حامیوں کے اس گروہ کے سب سے بڑے مخالف تھے جو عورتوں کو مغرب کی کورانہ تقلید کی طرف لے جانے والا ہے، وہ ہندوستانی زبان کے مشہور ادیب، اور صاحب طرز انشا پرداز تھے، انہیں لال قلعہ کی پاکیزہ زبان لکھنے پر قدرت حاصل تھی، وہ انسانی درد و مصیبت اور معاشرتی زندگی کا خاکہ کھینچنے میں کمال رکھتے تھے، ان کی صبح زندگی و شام زندگی، ڈپٹی نذیر احمد کی توبۃ النصوح وغیرہ کے پہلو میں رکھے جانے کے قابل ہیں، اور بلاشبہ ان کی کتابیں پڑھ کر آنسوؤں کا ضبط کرلینا دشوار ہے، خداوند تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کے پھول برسائے اور پسماندگان کو توفیق صبر دے، توقع ہے کہ ان کے خلف الصدق جناب رازق الخیری جو مرحوم کی زندگی ہی سے رسالۂ عصمت کے مدیر ہیں اور چھوٹے صاحبزادے جناب صادق الخیری جو ان کے ایک دوسرے زنانہ رسالہ جوہر نسواں کو چلارہے ہیں، ان رسائل کو زندہ رکھیں گے، کہ یہ ان کی زندگی کی بہترین یادگاریں ہیں۔
(ریاست علی ندوی، فروری ۱۹۳۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...