Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > منشی پریم چند

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

منشی پریم چند
ARI Id

1676046599977_54337889

Access

Open/Free Access

Pages

103

منشی پریم چند
افسوس ہے کہ اس جلسہ میں ہندی اور ہندوستانی کا وہ ادیب موجود نہ تھا، جس کا قلم ان دونوں دریاؤں کا سنگم تھا، یعنی منشی پریم چند، ماسوف علیہ نے اسی مہینہ اپنے دوستوں کو آخری الوداع کہا اور اس دنیا سے رخصت ہوگئے، ان کے قلم نے کم از کم پچیس برس تک اپنے دیہاتی بھائیوں کی کہانی اپنے شہری بھائیوں کو سنائی، وہ زبان کے پرجوش فصیح و بلیغ نہ تھے، ان کی عبارت تکلف و بناوٹ سے پاک اور حددرجہ سادی تھی، ان کی کہانیوں کا اثر ان کی زبان میں نہ تھا، بلکہ ان کے بیان میں تھا، انہوں نے ہمارے دیہاتی تمدن، ہندوستانی وضع و آداب اور ہندی اخلاقی آن بان کی جو تصویر کھینچی ہیں وہ ہمارے ادبی مرقع کی زندہ جاوید یادگاریں ہیں۔
(سید سلیمان ندوی،نومبر ۱۹۳۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...