Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسر باور

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسر باور
ARI Id

1676046599977_54337891

Access

Open/Free Access

Pages

104

پروفیسر باور
پچھلے مارچ میں جرمنی کے ہالے یونیورسٹی کے علوم مشرقیہ کے پروفیسر باور کا انتقال ہوگیا، وہ لسانیات کے ماہر تھے، وہ یورپ کی تقریباً جملہ زبانوں کے جاننے کے علاوہ ساری سامی زبانوں سے واقف تھے اور تورانی زبانوں خصوصاً چینی زبان میں خاص مہارت رکھتے تھے۔ اس حیرت انگیز وسیع لسانیاتی واقفیت کے سبب سے وہ راس شمرہ کی کھدائیوں میں بعض نئے خطوں کے کتبوں کے برآمد ہونے پر ان کو حل کرسکے، ماسوف علیہ کو امام غزالی کی احیاء العلوم سے خاص دلچسپی تھی، اس کے متفرق ابواب کے ترجمے اکثر شائع کرایا کرتے تھے، اسلامی علم مرایا و مناظر پر بھی بعض اچھے مضمون لکھے تھے، انسائیکلوپیڈیا آف اسلام کے شریک ناشر بھی تھے اور فلک، حاء، حفص الفرد، وغیرہ عنوانوں پر اس میں مقالے لکھے تھے، ’’حرف تہجی کی ابتداء‘‘ پر ان کی ایک جرمن تالیف اس وقت مطبع میں ہے۔ (سید سلیمان ندوی، جولائی ۱۹۳۷ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...