Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پیر احسان اﷲ شاہ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پیر احسان اﷲ شاہ
ARI Id

1676046599977_54337896

Access

Open/Free Access

Pages

107

پیر احسان اﷲ شاہ
علمی حلقوں میں یہ خبر غم و افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ چھندم گوٹ ضلع حیدرآباد سندھ کے مشہور عالم پیر احسان اﷲ شاہ صاحب جو قلمی کتابوں کے بڑے عاشق تھے چوالیس برس کی عمر میں ۱۳؍ اکتوبر ۱۹۳۸؁ء کو اس دنیا سے چل بسے، مرحوم حدیث و رجال کے بڑے عالم تھے، اور ان کے کتب خانہ میں حدیث و تفسیر و رجال کی نایاب قلمی کتابوں کا بڑا ذخیرہ تھا، ان کے شوق کا یہ عالم تھا کہ مشرق و مغرب مصر و شام و عرب و قسطنطنیہ کے کتب خانوں میں ان کے کاتب اور ناسخ نئی قلمی کتابوں کی نقل پر مامور رہتے تھے، مرحوم ایک خانقاہ کے سجادہ نشین اور طریق سلف کے متبع، اور علم و عمل دونوں میں ممتاز تھے، اﷲ تعالیٰ مرحوم پر اپنے انوار رحمت کی بارش فرمائے۔ (سید سلیمان ندوی، نومبر ۱۹۳۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...