Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سیٹھ ابراہیم

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سیٹھ ابراہیم
ARI Id

1676046599977_54337897

Access

Open/Free Access

Pages

107

سیٹھ ابراہیم مہتمم مدرسہ عمر آباد
عمرآباد مدراس میں حاجی عمر (روشن کمپنی) کا خاندان ایک خاص حیثیت رکھتا ہے۔ حاجی صاحب امرتسر کے علمائے غزنویہ کے فیض سے مستفیض اور توحید و سنت کے متبع تھے، کامیاب تاجر تھے، اپنے ہی نام سے شمالی آرکاٹ میں ایک زمین خرید کر عمرآباد نام کا ایک مقام آباد کیا تھا اور وہاں ایک بڑے عربی مدرسہ دارالسلام کی بنیاد رکھی تھی، چندسال ہوئے کہ انہوں نے وفات پائی اور تیں صالح اولادیں اپنی یادگار چھوڑیں، اسماعیل، ابراہیم اور اسحاق، سب سے بڑے اسماعیل تو کاروبار کے نگراں ہیں اور ابراہیم نے جو منجھلے تھے مدرسہ کی دیکھ بھال، اس کے قیام و ترقی کو اپنی زندگی کا مقصد قرار دیا تھا، ابھی پچھلے سال جوہری طنطاوی کی تفسیر کا اردو ترجمہ ایک ہزار روپے کے صرف سے مطبع معارف میں چھپوایا تھا، مدرسہ کے لئے کتب خانہ تنہا اپنی ذات سے کتابیں خرید کر فراہم کیا تھا، اس کے لئے ایک عمارت بھی بنوائی تھی، افسوس کہ یہ پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گیا، یعنی ۳۰؍ رجب ۱۳۵۷؁ھ کو اس دنیائے ناپائیدار کو الوداع کہا، رحمہ اﷲ تعالیٰ۔ (سید سلیمان ندوی، نومبر ۱۹۳۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...