Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مصطفےٰ کمال اتاترک

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مصطفےٰ کمال اتاترک
ARI Id

1676046599977_54337898

Access

Open/Free Access

Pages

108

اتاترک، مصطفےٰ کمال
غمِ کمال
آخر اس عیسیٰ نفس کو بھی موت آگئی جس نے بیمار ٹرکی کو شفا، اور اس کو موت کے پنجہ سے چھڑا کر زندگی بخشی تھی، دنیا نے اس کا ماتم کیا، اور عجیب تر یہ ہے کہ انھوں نے بھی اس کا ماتم کیا جنھوں نے اس کو تختہ دار پر چڑھانے میں کوئی کوشش اٹھا نہ رکھی تھی لیکن اس کی تلوار نے ہر بیڑی کو کاٹا اور ہر زنجیر کے ٹکڑے کئے اور پرانی ٹرکی کو جلا کر اس کی راکھ سے ایک نئی ٹرکی بنا کر کھڑی کی ۱۹۲۰؁ء میں کون خیال کرسکتا تھا کہ اتحادیوں کے پنجۂ ستم سے بچ کر یہ شکار صحیح و سلامت نکل آئے گا، مگر اس کی تدبیروں نے آخر ہر تدبیر کو شکست دی، ڈاکٹر اقبال نے سچ کہا:

قاہری با دلبری پیغمبری است
ایسا سیاسی پیغمبر اگر کوئی ہوا ہے تو وہ مصطفی کمال اتا ترک تھا، جو تاج و تخت، خدم و حشم، باڈی گارڈ اور محافظوں کے دستہ کے بغیر ملک پر حکمرانی کرتا تھا، اس نے اسلام کے اس سیاسی رنگ کا دھندلا سا منظر پیش کیا تھا، جس کے دیکھنے کو خلافت راشدہ کے بعد سے مسلمانوں کی آنکھیں بیتاب تھیں، اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی مغفرت و رحمت کے فتوحات سے سرفراز فرمائے اور ان کی اجتہادی غلطیوں سے درگزر کرے۔ (سید سلیمان ندوی، دسمبر ۱۹۳۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...