Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا محمد عرفان خان

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا محمد عرفان خان
ARI Id

1676046599977_54337901

Access

Open/Free Access

Pages

109

مولانا محمد عرفان خاں
ایک مجاہد کا ماتم
مولانا محمد عرفان خاں صاحب معتمد خلافت بمبئی کی ناگہانی وفات کی خبر اخباروں کے ذریعہ آپ تک پہنچی ہوگی، مرحوم ہزارہ سرحد کے رہنے والے تھے، اور سلسلہ خیرآباد کے عالمِ معقولات اور مدرس تھے، ۱۹۲۰؁ء کی قومی تحریکات نے درس و تدریس کی مسند سے اٹھاکر قوم و ملت کے عملی کا موں سے ان کو وابستہ کردیا، ان کی سب سے مخلصانہ خدمت ۱۹۲۳؁ء اور ۱۹۲۴؁ء میں ملکانوں کے فتنہ ارتداد کے موقع پر ان کی جانبازی، ایثار اور محنت ہے، ان کے علاقوں میں بیسیوں میل پیادہ اور بھوکے پیاسے سفر کرنا اور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں میں مارے مارے پھرنا ان کی زندگی کا اہم کارنامہ ہے، اس کے بعد انھوں نے جمعیۃ العلماء دہلی سے وابستہ ہوکر جمعیۃ کے کاموں کو کچھ زمانہ تک انجام دیا، اور شریف حجاز اور ابن سعود کی لڑائی کے زمانہ میں حجاز جاکر معاملات کی تحقیقات کے لیے نامزد ہوئے، پھر ۱۹۲۶؁ء میں موتمر اسلامی کی شرکت کے لیے گئے اور وہاں سے واپسی پر وہ بمبئی کی مجلس خلافت کے کاموں میں مصروف ہوگئے، اور اسی مصروفیت میں ان کی زندگی کے آخری سال بسر ہوئے، ان کی عمر اس وقت پچاس سے زیادہ نہ ہوگی، بلند و بالامضبوط اور قومی تھے، ایک دفعہ وہ قومی تحریکوں کے سلسلہ میں قید بھی ہوئے تھے، اور اسی قید میں انھوں نے یہ سعادت پائی کہ حافظ قرآن ہوئے۔
مرحوم نہایت دوست پرور ہنس مکھ، ظریف اور فیاض تھے، صوبہ سرحد سے وہ مدتوں جلا وطن رہے، جلاوطنی کا دور ختم ہوا تب بھی وطن جاکر اپنی خدمات کی وسعت کو انھوں نے محدود کرنا پسند نہیں کیا، تمام عمر مجرد رہے، اور اسی طرح پوری عمر گذاردی، ایک طرف وہ فقیر بے نوا تھے، دوسری طرف حد درجہ غیور اور شریف، غالب کا مصرع آج ہی صادق آیا ہے:
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
(سید سلیمان ندوی، مئی ۱۹۳۹ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...