Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ا یڈو رڈ ویسٹر مارک

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ا یڈو رڈ ویسٹر مارک
ARI Id

1676046599977_54337905

Access

Open/Free Access

Pages

113

مارک، ایڈورڈ ویسٹر
ایڈورڈ ویسٹر مارک کا انتقال
ایڈورڈ ویسٹر مارک نے جو ایک عرصہ تک لندن یونیورسٹی میں عمرانیات کا پروفیسر تھا، گزشتہ اکتوبر میں انتقال کیا، وہ ایک عمیق النظر فلسفی اور بین الاقوامی شہرت کا مالک تھا، اوائل زندگی میں اس کو خیال پیدا ہوا کہ اخلاقی خیالات اور مذہبی اعتقادات میں گہرا تعلق ہے، چنانچہ اس نقطہ نظر سے اس نے یورپ کے علاوہ دوسری قوموں کے روایات اور اعتقادات کا مطالعہ کرنا چاہا اور اس کے لئے مراکش کو منتخب کیا، اور وہاں جاکر چار سال تک مقیم رہا، یہاں اس نے نہ صرف انسانیاتی معلومات جمع کئے، بلکہ وہاں کے لوگوں طرز زندگی و غور و فکر سے بھی واقفیت حاصل کرکے ان کے رسم و رواج کو آسانی سے سمجھا جو تمدن کے مختلف دور میں پیدا ہوتے رہے، یہاں کی تحقیقات اس نے اپنی مشہور کتاب ’’اخلاقی تخیلات کی ابتدا اور نشوونما‘‘ (The origin and development of moral ideas) میں قلمبند کی جو دو جلدوں میں ۱۹۰۶؁ء اور ۱۹۰۸؁ء میں شائع ہوئی تھی، یہ کتاب بہت اہم اور بلند پایہ سمجھی جاتی ہے اور اخلاقیات پر ایک فلسفیانہ مقالہ یا اخلاقی خیالات کی تاریخ کہی جاسکتی ہے، اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں تحلیلی اور تاریخی تجزیوں میں امتزاج پیدا کرکے یہ دکھایا گیا ہے کہ اخلاقی پسندیدگی اور ناپسندیدگی کی ابتدا معاشرتی تکدر اور تشکر سے ہوتی ہے، ڈاکٹر ویسٹر مارک کی اور دوسری تصنیفات یہ ہیں، مراکش میں انسانی شادی، رسم اور اعتقاد کی تاریخ، (۲)اخلاقی اضافیت، (۳)عیسائی مذہب اور اخلاق۔
(’’ص ۔ ع‘‘، دسمبر ۱۹۳۹ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...