Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانافضل حق رامپوری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانافضل حق رامپوری
ARI Id

1676046599977_54337906

Access

Open/Free Access

Pages

114

مولانا فضل حق رامپوری ؍ مولانا معین الدین اجمیری
افسوس ہے کہ پچھلے دو مہینوں میں ہماری قدیم تعلیم کے خزانہ کے دو انمول موتی کھوگئے، ایک مولانا فضل حق صاحب رامپوری جو مدرسہ عالیہ رامپور میں مدرس اعلیٰ تھے، موصوف نے نصف صدی تک علوم اسلامیہ کی تدریس کا فرض انجام دیا تھا، ۸۱ برس کی عمر میں دار فانی کو الوداع کہا، اور اب ۱۰؍ محرم ۱۳۵۹؁ھ کی دوپہر کو مولانا معین الدین اجمیری نے جن کو سلسلہ خیرآباد کا خاتم کہنا چاہیے وفات پائی، مرحوم مولانا برکات احمد صاحب ٹونکی کے ارشد تلامذہ میں تھے، اور عمر بھر درس و تدریس میں گذار دی، حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اﷲ علیہ کے احاطہ مزار میں شاہ جہانی مسجد کے زیر سایہ فضل و کمال کا یہ خزانہ زیر خاک کیا گیا، رحمہما اﷲ تعالیٰ، میر احدی اجمیری نے خوب کہا:
ہے سنہ تیرہ سو انسٹھ (۱۳۵۹) عشرہ ماہ محرم ہے
ہمیں اس ابتدائی ماہ میں بے انتہاغم ہے
امام الوقت مولانامعین الدین کی رحلت ہے
بپا اجمیر میں امسال اُف دوہرا محرم ہے۔
(سید سلیمان ندوی، مارچ ۱۹۴۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...