Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > جان ون سنک

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

جان ون سنک
ARI Id

1676046599977_54337908

Access

Open/Free Access

Pages

116

جان ون سنک کا انتقال
لیڈن کے مشہور مستشرق ڈاکٹر ایرنٹ جان ون سنک کا گزشتہ ستمبر میں انتقال ہوگیا، یوروپین مستشرقین میں ڈاکٹر موصوف کے علم و فضل کا پایہ نہایت بلند تھا، وہ ۱۸۸۲؁ء میں پیدا ہوئے، ۱۹۱۲؁ء میں لیڈن یونیورسٹی میں عربی کے لکچرر مقرر ہوئے، اور پھر ۱۹۲۷؁ء میں اس کے شعبہ عربی کی صدارت تفویض ہوئی، وہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلام کے چیف اڈیٹر بھی تھے۔
ان کو شروع میں سامی زبان سے بڑی دلچسپی تھی، چنانچہ انھوں نے سامی علاماتی تخیل پر بہت سے مضامین لکھے، اس کے بعد وہ سریانی زبان کی طرف مائل ہوئے اور اس زبان کے صوفیانہ لٹریچر کا گہرا مطالعہ کیا اور برہیرس کی Book of Dove اور Mystical Treatises of Isaac of Ninerer کا ترجمہ کیا، پھر سریانی زبان کے صوفیانہ لٹریچر کے نئی معلومات کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی۔
مگر وہ اسلامیات کے ایک مستند عالم کی حیثیت سے زیادہ مشہور تھے، فن حدیث پر انھوں نے مندرجہ ذیل کتابیں لکھیں:
(1) Mohammeden de joden te Medina.
(2) Handbook of early Muhamaden tradition.
(3) Concordonce et Indices de la tradition Masulmane.
(4) The Muslim Creed.
انسائیکلوپیڈیا آف اسلام میں مختلف موضوع پر ان کے مضامین بکثرت ہیں۔
(صباح الدین عبدالرحمن، مارچ ۱۹۴۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...