Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > نواب اختر یار جنگ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

نواب اختر یار جنگ
ARI Id

1676046599977_54337911

Access

Open/Free Access

Pages

117

نواب اخترؔ یارجنگ
حیدرآباد میں اودھ کے ایک مشہور ممتاز مینائی خاندان کے فرد فرید نے بھی ہماری دنیائے فانی کو الوداع کہا، منشی امیر احمد صاحب امیر مینائی کے خلف الرشید نواب اختر یار جنگ بہادر جنہوں نے دکن میں امیر مرحوم کی وفات کے بعد سے دکن کو شاہ دکن کی نوازشوں سے اپنا وطن بنالیا تھا اور معتمد امور مذہبی کی حیثیت سے سینکڑوں مفید خدمات انجام دیں اور ہر نیک کام کی امداد میں سبقت کی اور اب چند سال سے پنشن پاکر عزت کی زندگی بسر کررہے تھے، اب وہ ہمیشہ کے لیے بزم حیات سے رخصت ہوگئے، اﷲ تعالیٰ ان کی نیک خدمات کا نیک صلہ عنایت فرمائے، وہ شاعر بھی تھے اور اختر تخلص کرتے تھے۔ (سید سلیمان ندوی،جولائی ۱۹۴۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...