Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مفتی محمد انوار الحق

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مفتی محمد انوار الحق
ARI Id

1676046599977_54337913

Access

Open/Free Access

Pages

117

مفتی محمد انوار الحق
بھوپال سے مفتی محمد انوار الحق صاحب ایم اے سابق وزیر تعلیم و حال وزیر مالیات بھوپال کی وفات کی افسوس ناک خبر آئی ہے، موصوف صاحب علم اور محب دین تھے، ان کی قلمی خدمات اور تحریری مجاہدات بھی خاص ذکر کے قابل ہیں، تاریخ ابوالبشر، اثبات واجب الوجود اور دوسری مذہبی کتابیں جدیدتعلیم یافتہ طبقہ کے لیے بہت مفید ثابت ہوئیں، عمر بھی علمی و تعلیمی کاموں کی مشغولیت کے باوجود اخیر عمر میں سرکار بھوپال کے مالیات کے صیغہ کو جس خوبی سے سنبھالا، دوست و دشمن ہر ایک نے اس کی تحسین کی، اﷲ تعالیٰ اپنے خزانہ رحمت سے اس علم و عمل کے مجسمہ کو سرفراز فرمائے۔
(سید سلیمان ندوی، جولائی ۱۹۴۰ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...